سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ایک درزی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے پر بلایا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس کھانے پر گیا، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو کی روٹی اور سالن پیش کیا جس میں شوربہ، کدو اور خشک کیے ہوئے گوشت کے ٹکڑے تھے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ پیالے کے کناروں سے کدّو کو تلاش کر رہے ہیں تو اس دن سے میں ہمیشہ کدّو کو پسند کرتا ہوں۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ إِدَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 161]
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» : «سنن ترمذي:1850، وقال:حسن صحيح . صحيح بخاري: 5379 . صحيح مسلم: 2041 . موطا امام مالك (روايت يحييٰ 546/2-547 ح 1188)»