سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار تھے تو اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ پر ٹیک لگائے باہر تشریف فرما ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم یمنی چادر اپنے کندھوں پر اوڑھے ہوئے تھے اسی حالت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو نماز پڑھائی۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي اتِّكَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 134]
تخریج الحدیث: «صحيح» : «شرح السنة للبغوي 23/12 ح3092 من طريق الترمذي به .» دیکھئیے حدیث سابق 60