عبید بن جریج سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: میں دیکھتا ہوں کہ تم سبتی جوتے پہنتے ہو۔ انہوں نے فرمایا: یقیناً میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے جوتے پہنتے دیکھا ہے جن پر بال نہ تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں وضو فرماتے، لہٰذا میں یہ بہت پسند کرتا ہوں کہ ایسے جوتے پہنوں۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي نَعْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 77]
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» : «(صحيح بخاري: 166)، (صحيح مسلم: 1187)، موطا امام مالك (333/1، ح 748، رواية ابن القاسم:418)»