عیسیٰ بن طہمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ہمیں دو جوتے نکال کر دکھائے، جن پر بال نہیں تھے اور ان دونوں کے دو تسمے تھے۔ اس کے بعد مجھے ثابت نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ یہ دونوں جوتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تھے۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي نَعْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 76]