سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا دحیہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دو موزے بطور تحفہ دیئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پہن لیے، اسرائیل نے یہ حدیث جابر سے انہوں نے عامر سے روایت کی کہ اس نے موزوں کے ساتھ ایک جبہ بھی بھیجا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پہنا، حتٰی کہ وہ پھٹ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ مذبوح جانور کی کھال کے تھے یا غیر مذبوح کے۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمه الله فرماتے ہیں: ابواسحاق سے مراد ابواسحاق شیبانی ہے اور ان کا نام سلیمان ہے۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي خُفِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 73]
تخریج الحدیث: «صحيح» : «(سنن ترمذي:1769، وقال:حسن غريب)» فائدہ: جابر الجعفی عن عامر والی روایت اس وجہ سے ضعیف ہے کہ جابر بذاتِ خود سخت ضعیف و مجروح راوی تھا۔