رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وصال (لگاتار روزے رکھنے) سے اجتناب کرو، وصال سے احتراز کرو“، صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ تو خود وصال کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں (اس معاملہ میں) تمہاری مثل نہیں ہوں۔ میں ایسے حال میں رات گزارتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔ پس تم لوگ کسی عمل کی اتنی تکلیف اٹھاؤ جتنی تمہاری طاقت ہے۔“[صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 69]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الصوم، باب التنكيل عن أكثر الوصال، رقم: 1966، حدثنا يحيٰى: حدثنا عبدالرزاق: عن معمر، عن همام، أنه سمع أبا هريرة رضى الله عنه عن النبى صلى الله عليه وسلم قال: .... - صحيح مسلم، كتاب الصيام، باب النهى عن الوصال فى الصوم، رقم: 1102/58 - مسند أحمد: 71/16، رقم: 8166 - مصنف عبدالرزاق: 267/4، باب الوصال من كتاب الصوم - شرح السنة: 261/6، باب النهى عن الوصال فى الصوم، رقم: 1136.»