رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ جنت میں تم میں سے جس کی ادنیٰ رہائش تیار کی گئی ہے، اسے کہا جائے گا: آرزو کر، سو وہ بہت سی آرزوئیں کرے گا، پھر اسے پوچھا جائے گا: کیا تو نے آرزو کر لی ہے، چنانچہ وہ عرض کرے گا: جی ہاں! اس پر اس سے کہا جائے گا، یقیناً تیرے لیے تیری آرزوؤں کی مثل اور اتنا ہی مزید ہے۔“[صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 56]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب معرفة، طريقة الرؤية، رقم: 182، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم .... - مسند أحمد: 63/16، رقم: 8153 - شرح السنة: 208/5، باب صفة الجنة وأهلها.»