اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء میں سے ایک نبی ایک درخت کے سائے میں اترے، وہاں انہیں ایک چیونٹی نے کاٹ لیا، تو انہوں نے حکم دیا، چنانچہ ان کا سارا سامان درخت کے نیچے سے اٹھا لیا گیا، پھر چیونٹیوں کو آگ لگوا کر جلا ڈالا، اس پر اللہ تعالیٰ نے ان پر وحی بھیجی کہ تم کو تو ایک ہی چیونٹی نے کاٹا تھا، فقط اسی کو جلانا تھا۔“[صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 18]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، كتاب السلام، رقم: 5851، حدثنا محمد بن رافع: قال حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا به أبوهريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: قال .... - صحيح بخاري، كتاب الجهاد والسير، رقم: 319، وكتاب بدء الخلق، رقم: 3319 - شرح السنة: 197/12، 198، رقم: 3268 - مسند أحمد: 39/16، 40، رقم: 16/8115.»