7. اگر جماعت میں دو آدمی ہوں تو امام بائیں جانب کھڑا ہو گا
حدیث نمبر: 94
193- مالك عن مخرمة بن سليمان عن كريب مولى عبد الله بن عباس أن عبد الله بن عباس أخبره أنه بات عند ميمونة زوج النبى صلى الله عليه وسلم وهى خالته، قال: فاضطجعت فى عرض الوسادة واضطجع رسول الله صلى الله عليه وسلم، وأهله فى طولها، فنام رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى إذا انتصف الليل أو قبله بقليل أو بعده بقليل استيقظ رسول الله صلى الله عليه وسلم فجلس يمسح النوم عن وجهه بيديه ثم قرأ العشر الآيات الخواتم من سورة آل عمران ثم قام إلى شن معلقة فتوضأ منها فأحسن وضوءه ثم قام يصلي. قال عبد الله بن عباس: فقمت فصنعت مثل ما صنع ثم ذهبت فقمت إلى جنبه، فوضع رسول الله صلى الله عليه وسلم يده اليمنى على رأسي وأخذ بأذني اليمنى يفتلها، فصلى ركعتين ثم ركعتين ثم ركعتين ثم ركعتين ثم ركعتين ثم ركعتين ثم أوتر، ثم اضطجع حتى جاءه المؤذن، فقام فصلى ركعتين خفيفتين، ثم خرج فصلى الصبح.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک رات رہے جو کہ ان کی خالہ تھیں، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں سرہانے کی چوڑائی میں لیٹ گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے گھر والے اس کی لمبائی میں لیٹ گئے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے، حتیٰ کہ آدھی رات یا اس سے کچھ پہلے یا کچھ بعد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نیند سے بیدار ہوئے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے چہرے پر پھیر کر نیند (کے اثرات) دور کرنے لگے، پھر آپ نے سورہ آل عمران کی آخری دس آیات تلاوت فرمائیں، پھر ایک لٹکی ہوئی مشک کے پاس گئے تو اس (کے پانی) سے بہترین وضو کیا، پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: پھر میں نے کھڑے ہو کر اسی طرح کیا جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا، پھر میں آپ کے پاس کھڑا ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دایاں ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرا دایاں کان (پیار سے) پکڑ کر مروڑنے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں (کل بارہ رکعتیں ہوئی) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک) وتر پڑھا، پھر آپ لیٹ گئے حتی کہ جب مؤذن آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر ہلکی دو رکعتیں پڑھیں۔ پھر باہر تشریف لے گئے اور صبح کی نماز پڑھائی۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 94]
تخریج الحدیث: «193- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 121/1، 122 ح 264، ك 7 ب 2 ح 11) التمهيد 206/13، الاستذكار:235، وأخرجه البخاري (183) ومسلم (763/182) من حديث مالك به .»