عامر بن مسعود سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھنڈا ٹھنڈا بغیر محنت کا مال غنیمت یہ ہے کہ روزہ سردی میں ہو“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث مرسل ہے۔ عامر بن مسعود نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں پایا۔ یہ ابراہیم بن عامر قرشی کے والد ہیں جن سے شعبہ اور ثوری نے روایت کی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الصيام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 797]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 5049) (صحیح) (متابعات وشواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس کے راوی ”نمیربن عریب“ لین الحدیث ہیں، نیز یہ حدیث مرسل ہے، دیکھئے: الصحیحہ رقم: 1922، تراجع الألبانی 473)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1922) ، الروض النضير (69)
قال الشيخ زبير على زئي: (797) ضعيف أبو إسحاق عنعن (تقدم:107) وللحديث شواھد ضعيفة وقال أبو ھريرة : ”الغنيمة الباردة الصوم فى الشتاء“ أخرجه البيھقي(297/4) بإسناد صحيح عنه