علی بن ابی طالب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنوں کی آنکھوں اور انسان کی شرمگاہوں کے درمیان کا پردہ یہ ہے کہ جب ان میں سے کوئی پاخانہ جائے تو وہ بسم اللہ کہے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ اور اس کی سند قوی نہیں ہے، ۲- اس سلسلہ کی بہت سی چیزیں انس رضی الله عنہ کے واسطے سے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہیں۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 606]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الطہارة 131 (355)، سنن النسائی/الطہارة 126 (188)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 9 (297)، (تحفة الأشراف: 11100)، مسند احمد (5/61) (صحیح) (شواہد کی بناء پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، ورنہ اس کے تین راوی: ابواسحاق، حکم بن عبداللہ، اور محمد بن حمید رازی میں کلام ہے، دیکھیے الإروائ: 50)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (297)
قال الشيخ زبير على زئي: (606) إسناده ضعيف / جه 297 أبوإسحاق عنعن (تقدم : 107) وللحديث شواھد كلھا ضعيفة