عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوسری رکعت میں ایسا بیٹھتے جیسے گرم پتھر پر بیٹھے ہوں، راوی نے کہا: میں نے کہا: اٹھنے تک؟ تو انہوں نے (استاد نے) کہا: ہاں! یہی مراد ہے۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1177]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 188 (995)، سنن الترمذی/الصلاة 154 (366)، (تحفة الأشراف: 9609)، مسند احمد 1/386، 410، 428، 436، 460 (ضعیف) (ابو عبیدہ کا ان کے والد ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (995) ترمذي (366) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 330