عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے دو رکعت سنت پڑھتے تھے، اور اس کے بعد بھی دو رکعت پڑھتے تھے، اور مغرب کے بعد دو رکعت اپنے گھر میں پڑھتے، اور عشاء کے بعد بھی دو رکعت پڑھتے، اور جمعہ کے بعد مسجد میں کچھ نہیں پڑھتے یہاں تک کہ جب گھر لوٹ آتے تو دو رکعت پڑھتے۔ [سنن نسائي/كتاب الإمامة/حدیث: 874]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجمعة 39 (937)، التھجد 25 (1165)، 29 (1172)، 34 (1180)، الجمعة 18 (882)، سنن ابی داود/الصلاة 29 (1252)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/السفر 23 (69)، (تحفة الأشراف: 8343)، مسند احمد 2/63، 87، سنن الدارمی/الصلاة 144 (1477)، 207 (1614)، ویأتی عند المؤلف في الجمعة 43 برقم: 1428) (صحیح)»