الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن نسائي تفصیلات
سوانح حیات:
امام نسائی رحمہ اللہ
ذكر الفطرة
ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ
55. بَابُ: سُؤْرِ الْحِمَارِ
55. باب: گدھے کے جوٹھے کا بیان۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا منادی آیا اور اس نے کہا: اللہ اور اس کے رسول تم لوگوں کو گدھوں کے گوشت سے منع فرماتے ہیں، کیونکہ وہ ناپاک ہیں ۱؎ ۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 69]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجہاد 130 (2991)، المغازي 38 (4198)، الذبائح 28 (5528)، سنن ابن ماجہ/الذبائح 13 (3196)، (تحفة الأشراف: 1457)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الصید 5 (1940)، مسند احمد 3/111، 121، 164، سنن الدارمی/الاضاحي 21 (2034)، ویأتي عند المؤلف برقم: (4335) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : جب گدھے کا گوشت ناپاک اور نجس ہے، تو اس کا جوٹھا بھی ناپاک و نجس ہو گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
Back