شکل بن حمید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے دعا سکھائیے جس سے میں فائدہ اٹھاؤں، آپ نے فرمایا: ”کہو «اللہم عافني من شر سمعي وبصري ولساني وقلبي ومن شر منيي» اے اللہ! تو مجھے پناہ دے کان، نگاہ، زبان، دل اور منی (نطفہ) کی برائی سے۔ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5458]