علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے منع فرمایا کہ میں اس میں اور اس میں انگوٹھی پہنوں، یعنی چھنگلی اور انگوٹھے میں ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3648]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/اللباس 28 (5838 تعلیقاً) صحیح مسلم/اللباس 16 (2087)، سنن ابی داود/الخاتم 4 (4225)، سنن الترمذی/اللباس 44 (1786)، سنن النسائی/الزینة 50 (5214)، الزینة من المجتبيٰ 52 (5288، 5289) (تحفة الأشراف: 10318)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/88، 134، 138) (شاذ)» ( «يَعني الخنصر والإبهام» کا لفظ منکر ہے، محفوظ و ثابت لفظ یہ ہے: «في هذه وفي هذه۔ شك عاصم قال: فأوما إلي الوسطى والتي» اس میں یا اس میں، عاصم کو شک ہے، پھر درمیان انگلی کی طرف اشارہ کیا، اور جو اس سے ملی ہوئی ہے)
وضاحت: ۱؎: تخریج حدیث سے ظاہر ہوا کہ اصل حدیث: درمیانی انگلی اور اس سے ملی انگلی میں پہننے سے متعلق ہے۔