جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محرم کے شکار کئے ہوئے بجو کے کفارہ میں ایک مینڈھا متعین فرمایا، اور اسے شکار قرار دیا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3085]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شتر مرغ کے انڈوں کے بارے میں جو محرم کو ملیں، فرمایا: ”اسے اس کی قیمت دینی ہو گی“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3086]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14835، ومصباح الزجاجة: 1070) (ضعیف)» (سند میں ابوالمہزم ضعیف، اور علی بن عبدالعزیز مجہول ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف أبو المهزم:متروك وعلي بن عبدالعزيز ھو علي بن غراب مدلس وللحديث شواهد ضعيفة انوار الصحيفه، صفحه نمبر 487