عبداللہ بن موہب کہتے ہیں کہ میں نے تمیم داری رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اہل کتاب کا کوئی آدمی اگر کسی کے ہاتھ پر مسلمان ہوتا ہے تو اس میں شرعی حکم کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زندگی اور موت دونوں حالتوں میں وہ اس کا زیادہ قریبی ہے“۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفرائض/حدیث: 2752]