علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے گھوڑوں اور غلاموں کی زکاۃ معاف کر دی ہے، لیکن نقد پیسوں میں سے چالیسواں حصہ دو، ہر چالیس درہم میں ایک درہم کے حساب سے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزكاة/حدیث: 1790]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الزکاة 4 (1572)، (تحفة الأشراف: 10039)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الزکاة 3 (620)، سنن النسائی/الزکاة 18 (2479)، مسند احمد (1/121، 132، 146)، سنن الدارمی/الزکاة 7 (1669) (صحیح) (شواہد کی بناء پر صحیح ہے، نیز ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود: 5/295)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف سنن أبي داود (1574) ترمذي (620) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 443
عبداللہ بن عمر اور ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر بیس دینار یا اس سے زیادہ میں آدھا دینار لیتے تھے، اور چالیس دینار میں ایک دینار کے حساب سے لیتے تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزكاة/حدیث: 1791]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7291، 16289، ومصباح الزجاجة: 64) (صحیح)» (ابراہیم بن اسماعیل ضعیف راوی ہے، لیکن حدیث شواہد کی وجہ سے صحیح ہے، ملاحظہ ہو: الإرواء: 813)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف إبراهيم بن إسماعيل بن مجمع ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة عند أبي داود (1573) وغيره انوار الصحيفه، صفحه نمبر 443