عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص قضائے حاجت کا ارادہ کرے، اور نماز کے لیے اقامت کہی جائے، تو پہلے قضائے حاجت سے فارغ ہو لے“۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 616]
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ آدمی نماز پڑھے اور وہ پیشاب یا پاخانہ روکے ہوئے ہو۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 617]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4932، ومصباح الزجاجة: 237)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/250، 260، 261) (صحیح)» (سند میں بشر بن آدم، سفر بن نسیر ضعیف ہیں، لیکن حدیث دوسرے طرق سے صحیح ہے، دیکھئے اوپر کی حدیث (616) نیز ملاحظہ ہو: ضعیف أبی داود: 11، 12)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی پیشاب یا پاخانہ کی اذیت و تکلیف کی حالت میں نماز کے لیے نہ کھڑا ہو“۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 618]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14850، ومصباح الزجاجة: 238)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة 43 (89)، مسند احمد (2/442، 471) (صحیح)»
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی مسلمان پیشاب یا پاخانہ روکے ہوئے نماز کے لیے نہ کھڑا ہو جب تک کہ وہ قضائے حاجت کر کے ہلکا نہ ہو جائے“۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 619]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطہارة 43 (90)، سنن الترمذی/الصلا ة 148 (357)، (تحفة الأشراف: 2089)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/280) (صحیح)» (اس سند میں بقیہ مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، نیز اور بھی کلام ہے لیکن دوسرے طرق سے یہ ثابت ہے)، (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: 923)