ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر وہ خطبہ جس میں تشہد نہ ہو تو وہ کٹے ہوئے ہاتھ کی طرح ہے (یعنی وہ ناتمام اور ناقص ہے) یا اس ہاتھ کی طرح ہے جس میں جذام ہو“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4841]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/النکاح 16 (1106)، (تحفة الأشراف: 14297)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/343) (صحیح)»