عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہل حبشہ کو چھوڑے رہو جب تک وہ تمہیں چھوڑے ہوئے ہیں ۱؎، کیونکہ کعبہ کے خزانے کو سوائے ایک باریک پنڈلیوں والے حبشی کے کوئی اور نہیں نکالے گا ۲؎“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَلَاحِمِ/حدیث: 4309]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 8604)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/371) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ان سے چھیڑ خوانی میں پہل نہ کرو۔ ۲؎: ایسا قیامت کے قریب عیسیٰ علیہ السلام کے ظہور کے وقت ہو گا۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن مشكوة المصابيح (5429)