الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ابي داود تفصیلات
سوانح حیات:
امام ابوداود رحمہ اللہ
كِتَاب الْأَشْرِبَةِ
کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل
13. باب فِي الشُّرْبِ قَائِمًا
13. باب: کھڑے ہو کر پانی پینا کیسا ہے؟
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ آدمی کھڑے ہو کر کچھ پیئے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 3717]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الأشربة 14 (2024)، (تحفة الأشراف: 1367)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأشربة 11 (1879)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 21 (3424)، مسند احمد (3/118، 147، 214)، سنن الدارمی/الأشربة 24 (2173) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم (2024)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
نزال بن سبرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ نے پانی منگوایا اور اسے کھڑے ہو کر پیا اور کہا: بعض لوگ ایسا کرنے کو مکروہ اور ناپسند سمجھتے ہیں حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے ہی کرتے دیکھا ہے جیسے تم لوگوں نے مجھے کرتے دیکھا ہے ۱؎ ۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 3718]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأشربة 16 (5615)، سنن الترمذی/الشمائل 32 (209)، سنن النسائی/الطہارة 100 (130)، (تحفة الأشراف: 10293)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/78، 120، 123، 139، 153، 159) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : پچھلی حدیث میں جو فرمان ہے وہ عام اوقات کے لئے ہے اور اس حدیث میں صرف جواز کی بات ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (5615)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
Back