رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دوسرے لوگوں کی زمین میں بغیر ان کی اجازت کے کاشت کی تو اسے کاشت میں سے کچھ نہیں ملے گا صرف اس کا خرچ ملے گا“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْبُيُوعِ/حدیث: 3403]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الأحکام 29 (1366)، سنن ابن ماجہ/الرھون 13 (2466)، (تحفة الأشراف: 3570)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/465، 4/141) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ترمذي (1366) ابن ماجه (2466) أبو إسحاق مدلس وعنعن وعطاء لم يسمع من رافع بن خديج رضي اللّٰه عنه انوار الصحيفه، صفحه نمبر 122