کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بہت کم ایسا ہوتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعرات کے علاوہ کسی اور دن سفر میں نکلیں (یعنی آپ اکثر جمعرات ہی کو نکلتے تھے)۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2605]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجھاد 103 (2950)، (تحفة الأشراف: 11147)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/454، 455، 6/386، 387، 390) (صحیح)» (اس حدیث کو امام ترمذی نے حسن کہا ہے)