سائب بن یزید رضی اللہ عنہ ایک ایسے آدمی سے روایت کرتے ہیں جس کا انہوں نے نام لیا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ احد کے دن دو زرہیں اوپر تلے پہنے شریک غزوہ ہوئے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2590]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الجہاد 18 (2806)، (تحفة الأشراف: 15577)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/449) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مشكوة المصابيح (3886) وللحديث شاھد عند الترمذي (3738)