ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رمضان میں بغیر کسی شرعی عذر کے ایک دن کا روزہ توڑ دیا تو اس کی قضاء زمانہ بھر کے روزے بھی نہیں کر سکیں گے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2396]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الصوم 27 (723)، سنن ابن ماجہ/الصیام 15 (1672)، (تحفة الأشراف: 14616)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/386، 442، 458،470)، سنن الدارمی/الصوم 18 (1756) (ضعیف)» (اس کے راوی ابوالمطوس لین الحدیث اور اس کے والد مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ترمذي (723) ابن ماجه (1672) أبو المطوس: لين الحديث وأبو ه مجهول (تق: 8374،6714) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 89