معبد بن ہوذہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشک ملا ہوا سرمہ سوتے وقت لگانے کا حکم دیا اور فرمایا: ”روزہ دار اس سے پرہیز کرے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: مجھ سے یحییٰ بن معین نے کہا کہ یہ یعنی سرمہ والی حدیث منکر ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2377]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 11460)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/476، 499، 500)، سنن الدارمی/الصوم 28 (1774) (ضعیف)» (اس کے راوی نعمان بن معبد مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف نعمان بن معبد مجهول (تقريب التهذيب: 7161) لم يوثقه غير ابن حبان انوار الصحيفه، صفحه نمبر 88
اعمش کہتے ہیں کہ میں نے اپنے ساتھیوں میں سے کسی کو بھی روزے دار کے سرمہ لگانے کو ناپسند کرتے نہیں دیکھا اور ابراہیم نخعی روزے دار کو «صبر»(ایک قسم کا سرمہ ہے) کے سرمے کی اجازت دیتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2379]