سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس عورت کا نکاح دو ولی کر دیں تو وہ اس کی ہو گی جس سے پہلے نکاح ہوا ہے اور جس شخص نے ایک ہی چیز کو دو آدمیوں سے فروخت کر دیا تو وہ اس کی ہے جس سے پہلے بیچی گئی“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: 2088]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/النکاح 20 (1110)، سنن النسائی/البیوع 94 (4686)، سنن ابن ماجہ/التجارات 21 (2190)، (تحفة الأشراف: 4582)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/8،11، 12، 18، 22)، سنن الدارمی/النکاح 15 (2239) (ضعیف)» (حسن بصری مدلس ہیں اور ”عنعنہ“ سے روایت ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: حسن مشكوة المصابيح (3156) ورواه شعبة عن قتادة به انظر سنن النسائي (4686 وسنده صحيح) رواية الحسن عن سمرة من كتابه والرواية عن الكتاب صحيحة عن جمھور المحدثين