عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام میں «صرورة» نہیں ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1729]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 6162)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/312) (ضعیف)» (اس کے راوی عمر بن عطاء بن دراز ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف عمر بن عطاء اختلف في تعينه و ھو ابن وراز وھو ضعيف (تق : 4949) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 69