حسین بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سائل کا حق ہے اگرچہ وہ گھوڑے پر آئے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 1665]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:3410)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/201) (ضعیف)» (اس کے راوی یعلی مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن مشكوة المصابيح (2988) صححه ابن خزيمة (2468 وسنده حسن) يعليٰ بن أبي يحيي وثقه ابن خزيمة وابن حبان وجھله أبو حاتم وغيره فھو حسن الحديث
ام بجید رضی اللہ عنہا یہ ان لوگوں میں سے تھیں جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی، وہ کہتی ہیں میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے دروازے پر مسکین کھڑا ہوتا ہے لیکن میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں ہوتی جو میں اسے دوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اگر تمہیں کوئی ایسی چیز نہ ملے جو تم اسے دے سکو سوائے ایک جلے ہوئے کھر کے تو وہی اس کے ہاتھ میں دے دو“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 1667]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الزکاة 29 (665)، سنن النسائی/الزکاة 70 (2566) (تحفة الأشراف:18305)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/صفة النبی 5 (8)، مسند احمد (4/70) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن مشكوة المصابيح (1879، 1942) أخرجه الترمذي (665 وسنده صحيح) والنسائي (2575 وسنده صحيح) وصححه ابن خزيمة (2473 وسنده صحيح)