ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑے اور غلام یا لونڈی میں زکاۃ نہیں، البتہ غلام یا لونڈی میں صدقہ فطر ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 1594]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان پر اس کے غلام، لونڈی اور گھوڑے میں زکاۃ نہیں ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 1595]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف:14153) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (1463) صحيح مسلم (982)