عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبوں میں اختصار کرنے کا حکم دیا ہے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1106]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 10374)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/320) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن العلاء بن صالح: وثقه الجمهور، وأبو راشد: ذكره ابن حبان في الثقات وقال الحاكم في حديثه: ’’صحيح الإسناد‘‘ وقال الذھبي في حديثه: ’’صحيح‘‘
جابر بن سمرہ سوائی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبے کو طول نہیں دیتے تھے، وہ بس چند ہی کلمات ہوتے تھے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1107]