نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما گیرو میں رنگے ہوئے کپڑے اور زعفران میں رنگے ہوئے کپڑے پہنا کرتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1649]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه النسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5118، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9346، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5821، 6204، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19968 قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد قال الشيخ زبير على زئي: حسن، فواد عبدالباقي نمبر: 48 - كِتَابُ اللِّبَاسِ-ح: 4»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میرے نزدیک بچوں کو یعنی لڑکوں کو سونا پہنانا مکروہ ہے، کیونکہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہنچا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا، اور میں مکروہ جانتا ہوں سونے کا پہننا بڑے مرد اور چھوٹے لڑکے کے واسطے۔ زرقانی نے کہا: بڑے مرد کے واسطے مکروہ تنزیہی ہے، مگر چاندی کا زیور لڑکے کو پہنانا بعض علماء کے نزدیک درست ہے، اور بعض کے نزدیک مکروہ ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1649B1]
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مردوں کو کسم سے رنگی ہوئی چادریں اوڑھنا گھر یا اس کے گردا گرد میں حرام نہیں سمجھتا، لیکن نہ پہننا میرے نزدیک بہتر ہے، اور سوائے اس کے اور لباس پہننا اچھا ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1649B2]