حضرت ابو غطفان بن طریف سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص ہبہ کرے کسی ناتے والے کو صلہ رحمی کے واسطے، یا صدقہ کے طور پر ثواب کے واسطے، تو اس میں رجوع نہیں کر سکتا، اور جو ہبہ کرے عوض لینے کے واسطے تو وہ رجوع کر سکتا ہے، جب کہ ناراض ہو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الرَّهْنِ/حدیث: 1455]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12023، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 3807، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16519، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5820، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 42»
امام مالک رحمہ اللہ نےفرمایا کہ ہمارے نزدیک یہ حکم اتفاقی ہے کہ جب موہوب میں کچھ تفاوت ہو جائے کمی بیشی سے، اور وہ ہبہ ایسا ہو جو عوض کے واسطے دیا گیا ہو، تو موہوب لہُ کو اس کی قیمت قبضے کے دن کی دینی پڑے گی۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الرَّهْنِ/حدیث: 1455B1]