الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ
کتاب: حکموں کے بیان میں
9. بَابُ جَامِعِ مَا جَاءَ فِي الْيَمِينِ عَلَى الْمِنْبَرِ
9. منبر پر قسم كهانے كا بيان
حدیث نمبر: 1426
قَالَ قَالَ يَحْيَى: قَالَ مَالِك: عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا غَطَفَانَ بْنَ طَرِيفٍ الْمُرِّيَّ ، يَقُولُ:" اخْتَصَمَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيُّ ، وَابْنُ مُطِيعٍ فِي دَارٍ كَانَتْ بَيْنَهُمَا، إِلَى مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ وَهُوَ أَمِيرٌ عَلَى الْمَدِينَةِ، فَقَضَى مَرْوَانُ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ بِالْيَمِينِ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: أَحْلِفُ لَهُ مَكَانِي. قَالَ: فَقَالَ مَرْوَانُ:" لَا وَاللَّهِ إِلَّا عِنْدَ مَقَاطِعِ الْحُقُوقِ". قَالَ: فَجَعَلَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ يَحْلِفُ أَنَّ حَقَّهُ لَحَقٌّ، وَيَأْبَى أَنْ يَحْلِفَ عَلَى الْمِنْبَرِ. قَالَ: فَجَعَلَ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ يَعْجَبُ مِنْ ذَلِكَ" .
حضرت ابوغطفان (سعد) بن طریف سے روایت ہے کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مطیع رضی اللہ عنہ نے جھگڑا کیا ایک گھر میں جو دونوں میں مشترک تھا، تو لے گئے مقدمہ مروان بن حکم کے پاس، وہ ان دنوں میں حاکم تھا مدینہ کا۔ مروان نے فیصلہ کیا اس بات پر کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ قسم کھائیں منبر شریف پر، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اپنی جگہ پر قسم کھاؤں گا، مروان نے کہا: نہیں وہیں قسم کھاؤ جہاں لوگوں کے قبضے چکتے ہیں (منبر شریف پر)، تو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ قسم کھاتے تھے: میں سچا ہوں۔ لیکن منبر پر قسم کھانے سے انکار کرتے تھے، اور مروان کو تعجب ہوتا تھا۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ/حدیث: 1426]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البخاري قبل الحديث: 2673، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20756، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 5930، والشافعي فى «الاُم» ‏‏‏‏ برقم:36/7، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 12»

حدیث نمبر: 1426B1
قَالَ مَالِك: لَا أَرَى أَنْ يُحَلَّفَ أَحَدٌ عَلَى الْمِنْبَرِ عَلَى أَقَلَّ مِنْ رُبُعِ دِينَارٍ وَذَلِكَ ثَلَاثَةُ دَرَاهِمَ
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ چوتھائی دینار یعنی تین درہم سے کم میں منبر پر حلف نہ لیا جائے گا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ/حدیث: 1426B1]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 12»