سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ منع کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتّے کی قیمت لینے سے، اور خرچی سے فاحشہ کی، اور کمائی سے فال نکالنے والے کی۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میرے نزدیک ہر کتّے کی قیمت مکروہ ہے، خواہ شکاری ہو یا غیر شکاری ہو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مطلق کتّے کی قیمت سے منع فرمایا ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1369]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2237، 2282، 5346، 5761، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1567، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5157، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4670، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4785، 6217، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3428، 3481، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1133، 1276، 2071، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2610، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2159، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1206، 11119، 15890، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17198، والحميدي فى «مسنده» برقم: 455، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17767، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 68»