سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: کچھ قباحت نہیں اگر ایک مرد دوسرے مرد سے سلف کرے اناج میں، جب اس کا وصف بیان کر دے، نرخ مقرر کر کے میعاد معین پر، جب وہ سلم کسی ایسے کھیت میں نہ ہو جس کی بہتری کا حال معلوم نہ ہو، یا ایسی کھجور میں نہ ہو جس کی بہتری کا حال معلوم نہ ہو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1352]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2253، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3467، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14061، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 20474، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11137، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 49»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک یہ حکم ہے: جو شخص سلف کرے اناج میں نرخ مقرر کر کے مدت معین پر، تو جب مدت گزرے اور خریدار بائع کے پاس وہ اناج نہ پائے اور سلف کو مسخ کرے، تو خریدار کو چاہیے اپنی چاندی یا سونا دیا ہوا یا قیمت دی ہوئی بعینہ پھیر لے، یہ نہ کرے کہ اس کے بدلے میں دوسری شئے بائع سے خرید لے جب تک اپنے ثمن پر قبضہ نہ کر لے، کیونکہ اگر خریدار نے جو قیمت دی ہے اس کے سوا کچھ لے آیا اس کے بدلے میں دوسرا اسباب خرید لے، تو اس نے اناج کو قبل قبضہ کے بیچا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1352B1]
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر مشتری نے بائع سے کہا: سلف کو فسخ کر ڈال اور ثمن واپس کرنے کے لیے میں تجھ کو مہلت دیتا ہوں، تو یہ جائز نہیں، اور اہلِ علم اس کو منع کرتے ہیں، کیونکہ جب میعاد گزر گئی اور اناج بائع کے ذمہ واجب ہو، اب مشتری نے اپنے حق وصول کرنے میں دیر کی اس شرط سے کہ بائع سلم کو فسخ کر ڈالے، تو گویا مشتری نے اپنے اناج کو ایک مدت پر بیچا قبل قبضے کے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1352B2]
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس کی مثال یہ ہے کہ جب مدت پوری ہوئی اور خریدار نے اناج لینا پسند نہ کیا تو اس اناج کے بدلے میں کچھ روپے ٹھہرا لیے ایک مدت پر، تو یہ اقالہ نہیں ہے، اقالہ وہ ہے جس میں کمی بیشی بائع یا مشتری کی طرف سے نہ ہو، اگر اس میں کمی بیشی ہوگی یا کوئی میعاد بڑھ جائے گی یا کچھ فائدہ مقرر ہوگا بائع کا یا مشتری کا، تو وہ اقالہ بیع سمجھا جائے گا، اور اقالہ اور شرکت اور تولیہ جب تک درست ہیں کہ کمی بیشی یا میعاد نہ ہو، اگر یہ چیزیں ہوں گی تو وہ نئی بیع سمجھیں گے۔ جن وجوہ سے بیع درست ہوتی ہے یہ بھی درست ہوں گی، اور جن وجوہ سے بیع نادرست ہوتی ہے یہ بھی نادرست ہوگی۔ _x000D_ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1352B3]
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو شخص سلف میں عمدہ گیہوں ٹھہرائے، پھر میعاد گزرنے کے بعد اس سے بہتر یا بری لے لے، تو کچھ قباحت نہیں بشرطیکہ وزن وہی ہو جو ٹھہرا ہو، یہی حکم انگور اور کھجور میں ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1352B4]