نافع سے روایت ہے کہ ربیع بنت معوذ بن عفراء اور ان کی پھوبھی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آئیں اور بیان کیا کہ انہوں نے اپنے خاوند سے خلع کیا تھا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں، جب یہ خبر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو پہنچی انہوں نے برا نہ جانا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: جو عورت خلع کرے اس کی عدت مطلقہ کی عدت کی طرح ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 1167]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2230، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14858، 15560، والبيهقي فى «سننه الصغير» برقم: 2635، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11812، 11859، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18776، 18777، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 33»
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سعید بن مسیّب اور سلیمان بن یسار اور ابن شہاب کہتے تھے: جو عورت خلع کرے وہ تین طہر تک عدت کرے جیسے مطلقہ عدت کرتی ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 1168]
تخریج الحدیث: «مقطوع ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15596، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11861، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18453، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 33ق»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جو عورت مال دے کر اپنا پیچھا چھڑائے تو پھر اپنے خاوند سے مل نہیں سکتی، مگر نیا نکاح کرے۔ پھر اگر اس نے نکاح کیا اسی خاوند سے اور اس نے چھوڑ دیا قبل جماع کے تو دوبارہ عدت نہ کرے، بلکہ پہلی عدت ہی پوری کر لے۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ میں نے اچھا سنا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 1168B1]
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جب عورت کچھ مال دے اس شرط پر کہ خاوند اس کو طلاق دے دے، اور خاوند تین طلاق ایک ہی دفعہ اس کو دے دے تو تین طلاق پڑ جائے گی، اور جو ایک طلاق دے کر چپ ہو رہے، پھر دوسری یا تیسری طلاق دے تو چپ ہو جانے کے بعد جو طلاق دی لغو ہو جائے گی۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 1168B2]