سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: جو شخص اپنے کاموں میں سے کوئی کام بھول جائے یا چھوڑ دے تو ایک دم دے (یعنی قربانی)۔ ایوب نے کہا: مجھے یاد نہیں سعید نے بھول جائے کہا یا چھوڑ دے کہا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 943]
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اس دم میں سے جو ہدی ہو وہ تو خواہ مخواہ مکہ میں جائے گی، جو کوئی اور عبادت ہو تو اختیار ہے جہاں چاہے کرے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 944Q1]