حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہدی لے جانے والے نے پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے: یا رسول اللہ! جو ہدی راستے میں ہلاک ہونے لگے اس کو کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اونٹ ہدی کا ہلاک ہونے لگے، اس کو نحر کر اور اس کے گلے میں جو قلادہ پڑا تھا وہ اس کے خون میں ڈال دے، پھر اس کو چھوڑ دے کہ لوگ کھا لیں اس کو۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 853]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه أبو داود: 1762، و ابن ماجه: 3106، و الترمذي: 910، وله شواهد من حديث عبد الله بن عباس، فأما حديث عبد الله بن عباس أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1325، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1763، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1894، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4024، 4025، والطبراني فى "الكبير"، 12897، 12898، 12899، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 15578، 37491، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10358، 10359، 10365، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 4122، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 148»
سعید بن مسیّب نے کہا: جو شخص ہدی کا اونٹ لے جائے، پھر وہ تلف ہونے لگے اور وہ اس کو نحر کر کے چھوڑ دے کہ لوگ اس میں سے کھائیں، تو اس پر کچھ الزام نہیں ہے، البتہ اگر خود اس میں سے کھائے یا کسی کو کھانے کا حکم دے تو تاوان لازم ہوگا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 854]
ابن شہاب نے کہا: جو شخص اونٹ جزاء کا، یا نذر کا، یا تمتع کا لے گیا، پھر وہ راستے میں تلف ہو گیا تو اس پر عوض اس کا لازم ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 856]
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 150»
افع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: جو شخص اونٹ ہدی کا لے جائے، پھر وہ راستے میں مر جائے یا گم ہو جائے، تو اگر نذر کا ہو تو اس کا عوض دے، اور جو نفل ہو تو چاہے عوض دے چاہے نہ دے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 857]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2579، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1647، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10256، 10367، 10368، 10369، والبيهقي فى «سننه الصغير» برقم: 1798، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2527، 2528، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13362، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 150»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے سنا اہلِ علم سے، کہتے تھے: مالک ہدی کا نہ کھائے اس ہدی سے جو جزاء ہو جنایت کی یا فدیہ ہو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 857B1]