سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، فرماتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب نکلے مسجد الحرام سے صفا کی طرف: ”شروع کرتے ہیں ہم اس سے جس سے شروع کیا اللہ جل جلالہُ نے۔“ تو شروع کی سعی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 826]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1557، 1568، 1570، 1651، 1785، 2505، 4352، 7230، 7367، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1218، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2972، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1785، 1905، والترمذي فى «جامعه» برقم: 862، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3074، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11942، 14332، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1304، 1305، 1306، 1325، 1330، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 126»
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھڑے ہوتے صفا پر، تین بار اللہ اکبر کہتے اور فرماتے: ”نہیں ہے کوئی معبود سچا سوائے اللہ پاک کے، کوئی اس کا شریک نہیں ہے، اسی کی سلطنت ہے، اور اسی کو تعریف ہے، وہ ہر شے پر قادر ہے۔“ تین بار اس کو کہتے اور مانگتے تھے دعا، پھر مروہ پر پہنچ کر ایسا ہی کرتے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 827]
نافع نے سنا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے، وہ صفا پر دعا مانگتے تھے: اے پروردگار! تو نے فرمایا کہ ”دعا کرو میں قبول کروں گا“ اور تو وعدہ خلافی نہیں کرتا، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ جیسے تو نے مجھ کو اسلام کی راہ دکھائی، سو مرتے دم تک اسلام سے نہ چھڑائیو، یہاں تک کہ میں مروں مسلمان رہ کر۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 828]