امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ سنت جس میں ہمارے نزدیک اختلاف نہیں ہے یہ کہ امام عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے لیے اس وقت گھر سے نکلے کہ عیدگاہ تک پہنچتے پہنچتے نماز کا وقت آجائے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 440Q1]
امام مالک رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ جس شخص نے نماز پڑھ لی عید الفطر کی امام کے ساتھ تو کیا وہ خطبہ سنے بغیر آ سکتا ہے؟ تو کہا: اس کو جائز نہیں ہے کہ قبل خطبہ سننے کے چلا آئے بلکہ جب امام لوٹے تو وہ بھی لوٹے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 440Q2]