حضرت عبدالرحمٰن نے سعید بن مسیّب کو دیکھا کہ اُن کی نکسیر پھوٹتی اور خون نکلتا، یہاں تک کہ انگلیاں اُن کی رنگین ہو جاتیں اس خون سے، پھر نماز پڑھتے اور وضو نہ کرتے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 79]
تخریج الحدیث: «مقطوع حسن، وأخرجه معرفة السنن والآثار للبيهقي برقم: 238/1، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 557، 562، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 1474، شركة الحروف نمبر: 72، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 49»
حضرت عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ انہوں نے دیکھا کہ سیدنا سالم بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو خون نکلتا تھا ان کی ناک سے یہاں تک کہ رنگین ہو جاتی تھیں انگلیاں اُن کی، پھر مل ڈالتے تھے اس کو، پھر نماز پڑھتے اور وضو نہ کرتے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 80]
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه معرفة السنن والآثار للبيهقي برقم: 238/1، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31/2، شركة الحروف نمبر: 73، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 50»