1334- سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ تم (طویل سفر سے واپس آتے ہوئے) رات کے وقت اپنے گھر جاؤ۔ (راوی کہتے ہیں:) لیکن اس کے بعد ہم نے ا یسا کرنا شروع کر دیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 443، 5243، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 715، وابن حبان فى «صحيحه» برقم:2713، 2714، 4184 وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1843، 1891»