1326- سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ منورہ سے روانہ ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”کراع غمیم“ کے مقام پر پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک برتن بلند کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ہتھیلی پر رکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنی سواری پر سواری پر سوار تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سے آگے والے افراد کو روک لیا یہاں تک کہ پیچھے والے لوگ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک آگئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس برتن میں سے پی لیا لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھ رہے تھے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پتہ چلا کہ کچھ لوگوں نے ابھی بھی روزہ رکھا ہوا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ نافرمان ہیں“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1114، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2019، 2020، 2536، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2706، 3549، 3551، 3565، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1587، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2262، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2583، والترمذي فى «جامعه» برقم: 710، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8243، 8244، 8272، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14732، 14753، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1780، 1880، 2129، 2252»