1136- سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ایک مرتبہ وہ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے وہ مسجد میں شعر سنارہے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس بات پرانہیں ڈانٹا، تو وہ بولے: میں نے اس مسجد میں اس وقت شعر سنائے، جب اس مسجد میں وہ ہستی موجود تھی جوآپ سے زیادہ بہتر ہے۔ پھر وہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے: میں آپ کو اللہ کے نام کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشادفرماتے ہوئے سنا ہے۔ ”تم میری طرف سے کفار کو شعر میں جواب دو۔ اے اللہ! تو روح القدس کے ذریعے اس کی تائید کر۔“ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بولے: اللہ کی قسم! جی ہاں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 453، 3212، 6152، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2485، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1307، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1653، 7148، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 715، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 797، 9927 وأبو داود فى «سننه» برقم: 5013، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4419، 4420، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7759، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5885، 6017»