1002- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آزمائش کی سختی، بد بختی لاحق ہونے، برے فیصلے اور دشمن کی شماتت (طعن و تشنیع) سے پناہ مانگا کرتے تھے۔ سفیان کہتے ہیں: ان چار میں سے تین چیز یں ہیں۔ (یعنی سفیان یہ کہتے ہیں ان چار میں سے تین تو وہی ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہیں ایک مجھ سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن مجھے معلوم نہیں وہ کون سی زیادہ ہوئی ہے)
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6347، 6616، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2707، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1016، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5506، 5507، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7874، 7875، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7472، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6662، والبزار فى «مسنده» برقم: 8971»