755- سیدنا ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) تین بہنیں ہوں، یا دوبیٹیاں ہوں، یا دوبہنیں ہوں اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے اور (ان کی ذمہ داری اٹھانے کے حوالے سے) صبر سے کام لے اور ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے، تو وہ شخص جنت میں داخل ہوگا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده جيد وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 446، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5147، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1912، 1916، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 11560 برقم: 12105، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 25947»