668- سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وادی حجر کے رہنے والوں کے بارے میں فرمایا تھا: ”تم ان لوگوں کے ہاں، جنہیں عذاب دیا گیا ہے، یہاں روتے ہوئے داخل ہو، اگر رونہیں سکتے تو تم وہاں نہ جاؤ، کیونکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ تمہیں بھی وہی عذاب لاحق ہوگا، جو انہیں لاحق ہوا تھا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 433، 3380، 3381، 4419، 4420، 4702، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2980، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6199، 6200، 6201، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11206، 11210، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4437، 4438، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 4650، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5575، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1624، 1625»